عید پر مضر صحت گوشت 1000روپے فی کلو تک فروخت 25قصاب گرفتار

جمعرات 29 جون 2017 17:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید کے ایام میں مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ عروج پر رہا, جبکہ انتظامیہ بھی متحرک اور 25قصاب دھرلئے گئے ۔ عیدکا چاند نظر آتے ہی قصابوں نے از خود ہی اپنی دکانوں کے باہر لاغر جانور ذبح کرناشروع کردیئے اور لائیو سٹاک کی مہریں از خود لگا کر عید کے ایام میں یہ گوشت نہ صرف و سیع پیمانے پر فروخت کیا بلکہ من مانے نرخ بھی وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

بڑا گوشت چار سے پانچ سو روپے کلو اور چھوٹا گوشت ایک ہزار روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔ دوسری طرف شکایات پر انتظامیہ بھی متحرک رہی اور شہر کے علاوہ موضع ہحن ، بچہ کلاں، کوٹ بھائی خان ، کوٹ مومن سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارکر شیخ نصر ، محمد نواز ، اکرم ، محمد بخش ، عمرا ، صدام ،خالد ، عظیم ، کرم حیات منشا ، عمر حیات ، اظہر ، منظور ، محمد منیر ،اعجاز ، لیاقت ، افضل ، محمد ارشد ، محمد خان غلام احمد ، ضیااللہ ، محمد عظیم ، عبدالرزق ، راشد ، عمر دراز ، کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر و ادیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :