کپاس کے کھیتوں میںبارش کے پانی کو 24گھنٹوں سے زیادہ دیر کھڑا نہ ہونے دیں ،ڈاکٹر زاہد محمود

جمعرات 29 جون 2017 17:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان ڈاکٹر زاہد محمودنے کہا ہے کہ کپاس ایک حساس فصل ہے ، کاشتکاربھائیوں کو چاہئے کہ بارش کے بعد کپاس کے کھیتوں میںبارش کے پانی کو 24گھنٹوں سے زیادہ دیر کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اگر پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہا تو پودے کی جڑیں سانس اور خوراک نہ لے سکیں گی پودے مرجھانے لگیں گے اور نتیجتاً پودے مر جائیں گے، لہٰذاپانی کے نکاس میں تاخیر نہ کی جائے ورنہ فصل کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی خالی کھیتوں میں نکالا جائے اگر پانی کے نکاس کی کوئی جگہ موجود نہ ہو تو بارش کے پانی کو کسی نشیبی کھیت میں نکال دیا جائے تاکہ کپاس کی فصل نقصان سے محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل کا معائنہ ہفتہ میں دو مرتبہ ضرور کریںاور سپرے صرف اور صرف محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ پر اس وقت کریں جب نقصان دہ کیڑوں کی تعداد معاشی نقصان کی حد کو پہنچ جائے۔ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکار بھائیوں کو چاہئے کہ سی سی آر آئی ملتان کے ماہرین اور محکمہ زراعت (توسیع) کے عملہ کے مشورہ سے پانی اور کھاد کا استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :