سانحہ احمد پورشرقیہ کے زیرعلاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے

جمعرات 29 جون 2017 17:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)سانحہ احمد پورشرقیہ میں متاثرہ 7 مزید افراد نشترہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئے ،ریسکیو1122ٓذرائع کے مطابق سانحہ احمد پورشرقیہ میں متاثرہونیوالے مزید 7 افراد 18سالہ محمد فرحان،42سالہ عبدالخالق،16سالہ سمیع اللہ،12سالہ محمد فہد،23محمد شہزاد ،25سالہ زاہد اور محمد ریاض نشترہسپتال کے برن یونٹ میں جمعرات کی صبح دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

نشترہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑنے والے افرادکی تعداد 30جبکہ حادثے میں مجموعی طورپر جاں بحق ہونیو الے افراد کی تعداد 175ہوگئی ہے۔برن یونٹ میں دم توڑ نے والے افراد کی لاشیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقہ احمد پورشرقیہ روانہ کردی گئی ہیں۔