نالہ لئی میں پانی کے بہائو کو مانیٹر کیا جارہا ہے، سطح آب بلند ہونے کی صورت میں ایس او پی کے تحت متعلقہ اداروں کو خبردار کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 29 جون 2017 17:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضلع راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کے بہائو کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیاگیا ہے، راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں مختلف اوقات میں ہونے والی بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے رہی ہے، نالہ لئی میں سطح آب بلند ہونے کی صورت میں ایس او پی کے تحت متعلقہ اداروں کو خبردار کیا جائے گااور پانی خطر ے کے نشان سے بلند ہونے پر نالہ لئی کے کناروں پر مکین متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو مٖحفوظ مقامات منتقل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے راولپنڈی میں گورنمٹ ہائی سکول لیاقت باغ ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 کالج روڈ، ایف جی سکول درباآباد اور ایم سی سکول رتہ امرال میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئے گئے ہیں۔ نالہ لئی کے متاثر علاقوں کے عارضی طور پر منتقل کئے جانے والوں افراد پر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گئے جن کے لیے متعلقہ اداروں کو فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :