پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے نجی ٹی وی چینل ''بول'' بطور میزبان جوائن کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 17:23

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے نجی ٹی وی چینل ''بول'' بطور میزبان جوائن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے نجی ٹی وی چینل بول جوائن کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید خان ''بول'' پر میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی کئی سیاستدان بول نیٹ ورک کو بطور میزبان یا تجزیہ کار جوائن کر چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری شامل ہیں۔ فیصل جاوید خان نے بول نیٹ ورک جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بول کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: