بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی11افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا

جمعرات 29 جون 2017 17:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) کے پی کے کے علاقے بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی11افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنواڑی گائوں میںکیبن نما لفٹ کے ٹوٹنے سی 10افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں دم توڑ گیا، لفٹ حادثہ میں ایک شدید زخمی شخص کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی لوگوں نے لاشوں کو روڈ پر پہنچاتے ہوئے تریٹ کے قریب سڑک بلاک کر تے ہوئے احتجاج کیا۔

یہ کیبن نما لفٹ نالہ عبور کرنے کے لئے مسافروں کو ایک گائوں سے دوسرے گائوں سفر کرنے کیلئے لگائی گئی تھی اور یہ حادثہ اور لوڈنگ اور غالباً لفٹ کا رسہ پرانا ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں واصف ولد غضنفر( کھجٹ موٹروی) ،عارف ولد اسلم ،شبیر ،صائمہ شبیر( ملپور اسلام آباد) ،اخلاق ولد ٹکہ خان ،مجاہد ولد مشتاق ،صہیب ولد اخلاق ،روحان ولد اجمل ،شازل ولد اسد (ساملی)،احمد ولد شہزاد ،عبدلحمید (چھتر) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :