یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 17:19

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء): یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا فیصلہ وزارت پٹرولیم کی حتمی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔