Live Updates

عمران خان نے تمام معاملات کو جے آئی ٹی کے گرد رکھا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب

خود کو پاکستانی کہنے والے ملک کی ترقی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ مشیر وزیر اعظم امیر مقام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 17:04

عمران خان نے تمام معاملات کو جے آئی ٹی کے گرد رکھا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : پشاور میں میٹ دی میں وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خود کو پاکستانی کہنےوالے ملک کی ترقی کے پیچھے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خود کو پاکستانی کہنےوالے ملک کی ترقی کو رکوانا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ یہاں تو احتساب کا بیڑا غرق کر دیا گیا اور احتساب ہاؤس کو تالے لگا دئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خود پی ٹی آئی بنانے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاص سوچ کے ذریعے فرقہ بندی،فرقہ پرستی کو ابھاراجاررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی مذہب ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متاثرین کی امداد کے معاملےپر تنازع بنایا جا رہا ہے اور لوگوں کو اس پر اُبھارا جا رہا ہے۔

اس تنازعے کے ذریعےخاص سوچ کے ذریعے فرقہ بندی،فرقہ پرستی کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چئیرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےتمام معاملات کو جے آئی ٹی کے گرد رکھا ہواہے۔ عمران خان کو ملک کو درپیش مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنےوالا ہر شہری قابل احترام ہے۔ اٹھارہویں ترمیم سے متعلق قوانین صوبائی حکومتوں کی ذمےداری ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ پراپیگنڈہ سے متعلق اپنا کردار ادا کرے۔ صحافیوں کی بھی اتنی ہی قربانیاں ہیں جتنی دوسروں کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :