ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشیخ عامر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس

جمعرات 29 جون 2017 16:56

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشیخ عامر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشیخ عامر نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پی ایچ اے فیصل احمد سمیت تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور گزشتہ ہفتہ میں کی گئی ڈینگی سر گرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پرلوگ دیگر شہروں عید کیلئے جاتے ہیں اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے عمومی طور پر شہری اپنے ساتھ دیگر علاقوں سے وبائی جراثیم لے کر آتے ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی میںڈینگی سمیت متعدی مراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرشیخ عامر نے محکموں کے نمائند وںاور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے الرٹ رہیں اور سر کاری غیر سرکاری اداروں میں آگاہی پیدا کریں کہ کسی بھی شہر ی کو بخار ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

لوگ اپنے گھروں کے اندر انسداد ڈینگی اقدامات پر بھر پور توجہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام ادارے بھی مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں اور انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںاور اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی البراک کے نمائندے نے بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوںمیں لائم ایکٹوٹی کی ہے تاکہ مچھر کی افزائش کوکنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :