مون سون کی بارشوں کے پیش نظر بلوچستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعرات 29 جون 2017 16:49

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر بلوچستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ..
کوئٹہ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبے بھرکے کمشنر ز ،ڈپٹی کمشنر ز اورمحکمہ پی ڈی ایم اے کے حکام کو متعلقہ اضلاع میں مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام ترحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کی پیش گوئی کے مطابق کے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں اوراس ضمن میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی وضع کرتے ہوئے ندی نالوں کے قریب کی آبادیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کریں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہدایت کی کہ مون سون رینج میں واقع اضلاع میں اضافی خوراک ،خیمے اوردیگرامدادی اشیاء دستیاب رکھی جائیں جبکہ سیلابی نالوں کی صفائی کاکام جلد مکمل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :