سینیٹرآغاشہباز درانی نوجوان سیاستدان اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کاقیمتی اثاثہ تھے ،وفاقی سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کاسینیٹرآغا شہباز درانی کے وفات پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہار

جمعرات 29 جون 2017 16:48

سینیٹرآغاشہباز درانی نوجوان سیاستدان اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کاقیمتی ..
کوئٹہ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وفاقی سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز خضدار جاکر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی اورڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغاشکیل درانی کے بھائی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرآغا شہبازدرانی کی ناگہانی وفات پرگہرے رنج وغم اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اورسوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرجنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ سینیٹرآغاشہباز درانی نوجوان سیاستدان اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کاقیمتی اثاثہ تھے انکی ناگہانی موت سے ایوان بالا، پاکستان مسلم (ن) اوربلوچستان کے عوام ایک دوراندیش اورمدبرسیاستدان سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوںنے مرحوم سینیٹرآغاز شہباز درانی کے درجات کی بلندی اورمغفرت کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان اورلواحقین سے ہمدردی واظہارتعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :