صوابی ،گھریلو تنازع پر رشتہ داروں نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

جمعرات 29 جون 2017 16:45

صوابی ،گھریلو تنازع پر رشتہ داروں نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے خاتون ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) موضع مینئی ضلع صوابی میں گھریلو تنازعے پر رشتہ داروں نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا شعیب زادہ سکنہ مینئی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گل زادہ اور ان کے بیٹے طیب نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کی بھابھی زوجہ لائق زادہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی وجہ قتل گھریلو نا چاقی بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اور مقتول فریق آپس میں چچا زاد ہے ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :