آئندہ مالی سال کے دوران جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں میں مزید ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا جائیگا‘حمیدہ وحید الدین

جمعرات 29 جون 2017 16:45

آئندہ مالی سال کے دوران جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں میں مزید ڈے کیئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں میں مزید ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ اب تک 93ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے - انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کی طرف سے ڈے کیئر سنٹر ز کے قیام کے لئے دی گئیں درخواستیں زیر غور ہیں ، مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 14مزید ڈے کیئر سنٹرز جلد قائم کردیئے جائیں گی- انہوں نے کہا کہ وویمن پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت کرنے والی خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :