سا نحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کو معطل کر دیا

جمعرات 29 جون 2017 16:45

سا نحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے غفلت لاپرواہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) سا نحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے ٹھوس اور تکنیکی ڈیٹا کی بنیاد پر انکوائری کر نے کے بعد مندرجہ زیل افسران ڈی ایس پی رضوان شاہ ، انسپکٹر عبدالصمد، سب انسپکٹر واجد علی ، سب انسپکٹر تقی حیدر سب انسپکٹر عر فان شاہ اورجونیئرپٹرول آفیسر عمر حسین شاہ کو غفلت لاپرواہی اور بعد ازاں اپنے سینئرافسران سے حقا ئق کو مخفی ر کھنے پر قصور وار پایااور ان کو عہدوں سے فوری معطل کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید براں ان کو محکمانہ کاروائی میں سخت تر ین سزا دینے کی سفارش کی ہے۔ تر جمان مو ٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ کے مطابق محکمہ کا احتساب کا عمل سخت تر ین ہے۔ اور اس کی گر فت سے کو ئی نہیں بچ سکتا۔

متعلقہ عنوان :