ْصوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کا مری میں ڈولی جھولا گرنے کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

چیف آفیسر بلدیات اور دیگر بلدیاتی افسران کو متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کر دی

جمعرات 29 جون 2017 16:43

ْصوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کا مری میں ڈولی جھولا گرنے کے نتیجہ میں ہلاکتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے مری میں ڈولی جھولا گرنے کے نتیجہ میں مرنے اور زخمی ہونے والوںکے لئے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرنے والوں کے لواحقین کو صبر کی توفیق دے او ر زخمیوں کو جلد صحت عطافرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف آفیسر بلدیات اور دیگر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریںاور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیںجنہوں نے حکومتی ہدایت پر جھولوں کی چیکنگ نہیں کی۔ایسے افراد کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :