وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سینئرصحافی شریف فاروق کی عیادت کی

جمعرات 29 جون 2017 16:43

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سینئرصحافی شریف فاروق کی عیادت کی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز سینئرصحافی شریف فاروق کی عیادت کی،سینئرصحافی شریف فاروق پشاورکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ جہاد کی چیف ایڈیٹرشریف فاروق کوپھوولوں کاگلدستہ پیش کرکے نیک خواہشات کااظہارکیااوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سینئرصحافی شریف فاروق کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شریف فاروق تحریک پاکستان کے کارکنوں میں شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ شریف فاروق 1940ء میں لاہورکے تاریخی اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں قراردادپاکستان منظورہوئی تھی ۔انہوںنے کہاکہ شریف فاروق ہماری صحافت کاقابل فخرسرمایہ ہیںاور ان کے علاج معالجے پر اٹھنے والے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی۔اس موقع پروزارت اطلاعات ونشریات کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :