آسٹریلیا اور امریکا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

جمعرات 29 جون 2017 16:36

آسٹریلیا اور امریکا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) آسٹریلیا اور امریکا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں۔ان مشترکہ فوجہ مشقوں کے انعقاد کا مقصد اپنی طاقت کا عظیم الشان مظاہرہ ہے جس سے اپنے اتحادیوں کو مرعوب کرنے کے ساتھ حریفوں بالخصوص چین کا پیغام دینا مقصود ہے۔

(جاری ہے)

ذروئع کے مطابق ان مشقوں میںجدید ترین جنگی آلات اور سامان حرب کیساتھ 33,000 ہزار امریکی اور آسٹریلوی مسلح افواج کے اہلکار شریک ہیں۔مذکورہ مشقیں جن کی ابتداء سمندر سے کی گئی ہے مرحلہ وار زمینی اور فضائی مشقوں میں تبدیل کی جائیں گی اور ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :