امریکہ میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر قتل کردیا

جمعرات 29 جون 2017 16:35

امریکہ میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے بوائے فرینڈ کو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) امریکہ میں ایک لڑکی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مینیسوٹا کی رہائشی 19 سالہ مونالیزا پیریز پر اپنے بوائے فرینڈ پیڈرو ریوز کو غیر ارادتاً قتل کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے مونالیزا نے جس وقت اپنے بوائے فرینڈ ریوز کے سینے پر گولی ماری اس وقت ان کے تقریباً 30 پڑوسی اور ان کی 3سالہ بیٹی اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔

ریوز نے اپنے سینے سے ایک کتاب چپکا رکھی تھی اور انھیں امید تھی کہ گولی کتاب میں ہی دھنس جائیگی اور انھیں کچھ نہیں ہوگا۔ پیڈرو ریوز کی ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اس طرح کا سٹنٹ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کتاب ایک سخت جلد والی انسائیکلو پیڈیا تھی اور گولی چلانے کیلئے 50 کیلی بر کی ہینڈ گن کا استعمال کیا گیاپولیس نے اس سلسلے میں دو کیمرے بھی ضبط کیے ہیں جن میں اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پیریز نے تقریباً ایک فٹ کے فاصلے سے پیڈرو پر گولی چلائی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے اس سٹنٹ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک سٹنٹ میں پیڈرو پر گولی چلائیں گی لیکن یہ آئیڈیا ان کا نہیں بلکہ پیڈرو کا ہے۔ان کے ایک پڑوسی وینی کیمرون کے مطابق وہ یہ سب دیکھنے کیلئے پاس ایک پیڑ کے پیچھے کھڑے تھے لیکن اچانک یہ سب ہوگیا جسے میں برداشت نہیں کرپایا اور گھر واپس آگیا۔مونا لیزا پیریز حاملہ ہیں جنہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :