مشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر چینی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

مرحوم امجد حسین سید تحریک پاکستان کے اہم رہنما تھے ، انہوں نے فعال اور بھرپور زندگی گزاری چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت کے علاوہ چینی سفیر اور وائس قونصلر کے الگ الگ تعزیتی پیغامات

جمعرات 29 جون 2017 16:35

مشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر چینی رہنمائوں کا اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت نے سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل ریٹائرڈ امجد حسین سید کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے، چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے نائب وزیر زینگ زیائو سانگ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مشاہد حسین سید کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد حسین سید نے تحریک پاکستان اور ا س کی ترقی میں بہت اہم کردارادا کیا تھا ، ان کی وفات سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ذاتی طورپر مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی ۔

لاہور میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے وائس قونصل مسٹر ڈو جین کی نے کہا کہ کرنل امجد حسین سید پاکستان کی تحریک آزادی کے اہم رہنما تھے اور انہوں نے بڑی فعال اور بھرپور زندگی بسر کی ،ہم ان کی روحانی خدمات اور اخلاق کی بلندی سے بہت متاثرہیں ، چین کی سرکاری نیو زایجنسی شنہوا نے بھی مرحوم کرنل امجد حسین سید کی قبر پر جو شاہ جمال کالونی لاہور کے ان کے خاندانی قبرستا ن میں واقع ہے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سید مشاہد حسین نے اپنے چینی دوستوں کا دکھ اور غم کی اس گھڑی میں تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :