ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والا پختونخوا میپ کے رکن اسمبلی 2009ء میں اغواء کے ایک اور مقدمے میں اشتہاری نکلے

پولیس نے مجید اچکزئی کیخلاف 2009 میں اغوا کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا ‘کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ پر حوالہ پولیس کر دیا

جمعرات 29 جون 2017 16:35

ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والا پختونخوا میپ کے رکن اسمبلی 2009ء میں اغواء ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت اور اغوا کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کا مزید 7 دن کا ریمانڈ دے دیا۔چند دن قبل ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی اشتہاری نکلے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پختونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو جمعرات کو کوئٹہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے 2009 میں سیٹلائٹ ٹاؤن اغوا کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا جس میں مجید خان اچکزئی اغوا اشتہاری تھے۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مجید اچکزئی کی پیشی کے دوران عدالت کیاطراف میں سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔ مقدمہ کی مزید سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں آئی اور چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :