Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کاچھرا پانی میں ڈولی لفٹ حادثے پر اظہار افسوس ‘تحقیقات کا حکم دیدیا

زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 16:35

وزیراعلیٰ شہباز شریف کاچھرا پانی میں ڈولی لفٹ حادثے پر اظہار افسوس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چھرا پانی میں ڈولی لفٹ کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چھرا پانی میں ڈولی لفٹ کے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ڈولی لفٹ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہداہت کی کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔ شہباز شریف نے چیئرلفٹ ٹوٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔انھوں نے کہا کہ ذمہ داروں کاتعین کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :