Live Updates

ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کاروناروتے ہیں‘ جمشید دستی کی گرفتاری پر شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ‘ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی‘ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 29 جون 2017 16:32

ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم باعث ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم کے باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کاروناروتے ہیں،جمشید دستی کی گرفتاری پر شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ،ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی،ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری پر شریفو ں کی سفاکیت شرمناک ہے۔ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔ سنگین جرائم کے باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔ ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی نے انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ہے۔ ٹرمپ کا کام نہیں کہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔ بھارت کے برعکس پاکستان کی افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحد ہے۔ٹرمپ کے افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی۔ٹرمپ کی مداخلت سے تنازع کے حل میں مسائل جنم لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات