رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی عدالت پیشی

جمعرات 29 جون 2017 16:32

رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی عدالت پیشی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرم نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو 3جولائی 2017ء کو عدالت میں دوبارہ عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہامیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو پولیس کی سخت سیکورٹی میں عدالت میں بابت مقدمہ نمبری 277/17بجرائم 5063/430اور382/353تھانہ سول لائن ضلع مظفر گڑھ پیش کیا گیاجس میں ملزم رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی پر الزام لگایا گیا کہ ملزم نے نہر کا پانی چوری کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ ہذا کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا بھیج دیا اور مقدمہ ہذا کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ مورخہ 3جولائی 2017ء کو پیش کرنے کا حکم دے دیاگیا۔