خواتین کو کپاس محفوظ طریقے سے چننے کی تربیت دی جائے گی، محکمہ زراعت

جمعرات 29 جون 2017 16:30

خواتین کو کپاس محفوظ طریقے سے چننے کی تربیت دی جائے گی، محکمہ زراعت
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)محکمہ زراعت ملتان نے کپاس چننے والی خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقہ سے چننے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تربیت نہ ہونے کی وجہ سے کپاس چننے والی خواتین کپاس کی چنائی کرتے ہوئے اسے محفوظ کرنے کا طریقہ اختیار نہیں کرتیں جس وجہ سے چنی ہوئی کپاس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے، محکمہ زراعت نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ میں ملازم زراعت آفیسر خواتین کو کپاس کی چنائی کے بارے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بعد ازاں کھیتوں میں کپاس کی چنائی کرنے والی خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقے سے چننے کی تربیت فراہم کریں گی جبکہ اس تربیت کا پہلا مرحلہ جولائی میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ اگست اور ستمبر میں جاری رہے گا۔