حکومت کا صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے کا فیصلہ

جمعرات 29 جون 2017 16:30

حکومت کا صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے کا فیصلہ
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)حکومت پنجاب نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے نئے باغات لگانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ پھلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہوئے برآمدات میں اضافہ یقینی بنا کر قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا جاسکے، محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت اس ضمن میں مختلف علاقوں میںنئے زونز قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے جس کے تحت چولستان کے علاقے میں انگوروں کے باغات لگائے جائیں گے جبکہ بھکر اور لیہ کے علاقوں میں بیماریوں سے پاک ترشاو ہ پھلوں کے باغات لگانے پر بھی سنجیدگی سے غور جاری ہے ۔