سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے شہر کے دستر خوانوں میں کھانے کی مقدار میں اضافہ کردیا

جمعرات 29 جون 2017 16:30

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے شہر کے دستر خوانوں میں کھانے کی مقدار میں اضافہ ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سیلانی دستر خوانوں میں کھانے کی مقدار میں اضافہ کردیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نادار ، مفلس ، بے سہارا ، غریب افراد اس سے استفادہ کرسکیں،سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایاکہ مہنگا ئی ،غربت اور تنگ دستی سے دوچار افراد کی مشکلات اور دو وقت کی روٹی کے اخراجات سے محرومی کے پیش نظر سیلانی دستر خوانو ں پر کھانے کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوںنے بتایاکہ مختلف علاقو ں میںقائم سیلانی دستر خوانو ں پر مفت کھانا کھانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے باعث دستر خوانوں پر کھانے کی سپلائی میں اضافہ سے مزید سینکڑوں افراد ان دستر خوانو ں پر کھانا کھا سکیں گے اسی طرح وہ کھانے کی مد میں بچا ئی گئی رقم بچوںکی تعلیم اور علاج معالجہ سمیت دیگر ضروریات پر خرچ کر سکیں گے ۔