ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی لانگ ٹرم AAA اور شارٹ ٹرم A1+ ریٹنگ برقرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 15:51

ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی لانگ ٹرم AAA اور شارٹ ٹرم A1+ ریٹنگ برقرار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء)درجہ بندی میں ایم سی بی کے مستحکم پروفائل کے نکات لیے جاتے ہیں جو مضبوط سرمایہ کاری، مستحکم اثاثہ جات اور مختلف ڈپازٹس کی بنیاد کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بینک کے قابل نگراں کے ذریعے قابل ہوا ہے جس میں بنیادی طور پر نشاط گروپ کی قیادت کے ساتھ مختلف اسپانسرز کے انضمام سے ایک موثر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایم سی بی کی درجہ بندی کے عوامل میں، مارکیٹ میں اس کی مضبوط حیثیت، اس کا قائم کردہ اچھابرانڈ کی معاونت اور معیار کی فوقیت ہیں۔ ایم سی بی اس صنعت میں دیگر سب کے مقابلے میں فنڈز کی سب سے کم قیمت کے ساتھ سب سے زیادہ CASA کا حامل ادارہ ہے۔ بینک نے حال ہی میں اپنے ڈپازٹ کی بنیاد کو ترتیب دے کر اس میں کسی حد تک اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک نے نئے کاروباری اداروں کو قرضہ فراہم کرنے کی حکمتِ عملی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ حکومتی ایکسپوژر پر مسلسل توجہ دی ہے۔

عین اس وقت صارف اور ایس ایم ای بُک میں اضافہ سے میکرو کے اصولوں میں بہتری متوقع ہے۔موجودہ سود کی شرح کا ماحول ایک چیلنج ہے خاص طور پر جب پی آئی بیز مندی کا شکار ہے۔ بینک نے ایک اسلامی بینکاری کا ذیلی ادارہ قائم کیا ہے جس سے یہ ایسا کرنے والا پہلا روائیتی بینک بنا ہے۔ بینک این آئی بی بینک کو خود میں ضم کرنے کے عمل پر گامزن ہے۔درجہ بندیوں کا انحصار بینک کا بینکنگ کے شعبہ میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کی قابلیت پر ہے۔ بینک یا ملکیت کے استحکام کو سمجھنے میں کسی خرابی کے نتیجے میں اس کی انتظامی امور متاثر ہونے سے منفی اثر پڑے گا۔مزید افرادی قوت کو مستحکم بنانا انتہائی ضروری ہوگا۔