آئل ٹینکر سانحہ کی انکوائری کا آغاز ہو چکا ہے ،ْ

چند روز میں رپورٹ موصول ہو جائیگی ،ْ ترجمان اوگرا

جمعرات 29 جون 2017 15:26

آئل ٹینکر سانحہ کی انکوائری کا آغاز ہو چکا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ترجما ن اوگرا عمران غزنوی نے کہاہے کہ اوگراکی جانب سے آئل ٹینکر سانحہ کی انکوائری کا آغاز ہو چکا ہے ،ْ چند روز میں رپورٹ موصول ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے انکوائری کا آغاز کیا جاچکا ہے اور چند دن میں رپورٹ موصول ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معاملے کی تحقیق کے لیے تھرڈ پارٹی انسپکٹر مقرر کیے ہیں ،ْ شیل کی جانب سے ہمیں جواب موصول ہوچکا ہے تاہم ہمارے انسپکٹرز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم آگے پیش رفت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :