بابر اعوان نے سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

میں نہال ہاشمی نہیں جو استعفیٰ دے کر مکر جائے ،ْ استعفے کی تصدیق کیلئے چیئر مین سینٹ نے بلایا تو حاضر ہو جائونگا ،ْ گفتگو

جمعرات 29 جون 2017 15:25

بابر اعوان نے سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما (پی ٹی آئی) بابر اعوان نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔سابق وزیر قانون بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نہال ہاشمی نہیں جو استعفیٰ دے کر مکر جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بذریعہ ڈاک اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے اور استعفے کی تصدیق کے لیے چیئرمین سینیٹ نے جب بھی بلایا حاضر ہو جاؤں گا۔

بابر اعوان نے اپنے استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کیں۔گذشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے پی پی پی سے 21 سالہ رفاقت کو ختم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :