مری : کیبل لفٹ ٹوٹنے کی ابتدائی وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 15:15

مری : کیبل لفٹ ٹوٹنے کی ابتدائی وجہ سامنے آ گئی
مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : مری میں چھرا پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ کر گر گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج ریسکیو کامران رشید نے بتایاکہ یہ کیبل لفٹ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ کیبل لفٹ کی اونچائی 400 فٹ بتائی جا رہی ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 1 خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ کامران کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں واصف ،عارف، عابد ، شبیر ، صائمہ ، اخلاق، عبد المجید، حسیب ، احمد اور روحان شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیبل لفٹ میں 6 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی لیکن ایک کیبل لفٹ میں 11 سے 12 افراد سوار تھے۔ اوور لوڈنگ کے سبب کیبل لفٹ ٹوٹی اور مسافر کھائی میں جا گرے جس سے جانی نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :