مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جمشید دستی کی پولیس وین میں میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 15:08

مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جمشید دستی کی پولیس وین میں میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی حالت زار بیان کی۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مجھ پربے پناہ تشدد کیا جارہا ہے۔ خدا کے لئے مجھے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں رکھا گیا ہے وہاں بچھو اور چوہے ہیں۔ مجھے چھ روز سے کھانا تک نہیں دیا گیا اور مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آبدیدہ ہوتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میری بہن کینسر کی مریضہ ہے اور میری والدہ بھی بیمار ہیں۔ خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو۔ جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی۔ یاد رہے کہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :