ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ ،قیام امن اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کل مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام مشاورتی مکالمہ

ملک میں موجودہ فرقہ وارانہ عدم مفاہمت کو عوام اور ملک کے خلاف سازش قراردیا، ریاست نفرت بھرے لٹریچرکے پھیلاؤ کے خلاف اورمذہبی منافرت کرنے والے علماء ،ٹی وی اینکر کے خلاف سخت اقدامات کرئے ‘ مقررین

جمعرات 29 جون 2017 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ ،قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کل مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام مشاورتی مکالمہ ہوا،جس میں چاروں مکاتب فکر کے جید علماء کرام مولانامحمدعاصم مخدوم علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ،،علامہ حسن رضا ہمدانی ،مولانامحمداسرار مدنی ،پروفیسرتحمید جان ،مولاناشکیل الرحمن ناصر ،علامہ سید نوبہارشاہ ،، حافظ محمد نعمان حامد،مولاناعبدالرب امجد،علامہ وقار الحسنین نقوی،علامہ منورعباس علوی ،ڈاکٹر بدرمنیر، علامہ اصغرچشتی،مولانامحمداسلم صدیقی ،قاری انعام الرحیم رحیمی،حافظ سمیع اللہ ودیگر نے شرکت کی ۔

مکالمہ کے شرکا نے ملک میں موجودہ فرقہ وارانہ عدم مفاہمت کو عوام اور ملک کے خلاف سازش قراردیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ریاست سے مطالبہ نفرت بھرے لٹریچرکے پھیلاؤ کے خلاف سخت اقدام کیاجائے ،مذہبی منافرت کرنے والے علماء ،ٹی وی اینکر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں ،حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ہرشخص آزادی کے ساتھ اپنے مسلک کے مطابق زندگی گزارے ،حکومت مختلف مکاتب فکرکے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایک علاقے کے طلباء کے لئے دوسرے علاقہ کے دوروں کا اہتمام کرئے ،مذہبی اداروں کا آڈٹ باقاعدگی سے کروایاجائے ،اور مختلف مکاتب فکر کے سکالروں کو ایک دوسرے کے مسالک بارے تحقیقی کام کو فروغ دیا،شرکاء نے مذہبی ہم آہنگی کی کاوشوں پر ادارہ امن و تعلیم اور انٹرنیشنل ریسرچ کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،مختلف اسلامی ممالک اختلافات کی نسبت قربتیں زیادہ مشترک ہیں ،اور کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے درمیان موجود اشتراکات کو فروغ دیا جائے،اس سے یقینی طور پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔