چاند رات اور عید کے تینوں ایام میں ون ویلنگ پر مکمل قابو پانے کی بدولت کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا ‘سی ٹی او اعجاز احمد

جمعرات 29 جون 2017 15:07

چاند رات اور عید کے تینوں ایام میں ون ویلنگ پر مکمل قابو پانے کی بدولت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پولیس کی اعلیٰ حکمت عملی کے باعث چاند رات اور عید کے تینوں ایام کے دوران ون ویلنگ پر مکمل قابو پانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے چیف ٹریفک آفیسرلاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ چاند رات اور عیدا لفطر کے تینوں ایا م میں سٹی ٹریفک پولیس کے تمام افسران و ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر ٹریفک بہائو کو یقینی بناتے رہے اور ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن سکواڈ کے جوانوںکے چاک و چوبند ہو کر فرائض سر انجام دینے سے عید کے ایام میں معمول سے کم 8حادثات میں صرف 6افراد معمولی زخمی ہوئے ۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے چاند رات کے موقع پر مارکیٹوں میں رش بڑھنے سے سٹرکوں پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے اور عید کے تینوں ایام میں ون ویلنگ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے تھے جنہوں نے ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 221ملزمان کو گرفتار کرکے 170مقدمات درج کئے ۔اس کے علاوہ ون وے ،رانگ پارکنگ و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1500سئے زائد موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :