شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی کی تاروں ،ناقص بجلی کے پول کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

جمعرات 29 جون 2017 15:07

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی کی تاروں ،ناقص بجلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی کی تاروں اور ناقص بجلی کے پول کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مون سون کے حالیہ موسم میں یہ بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی جانی و مالی حادثے کا باعث بن سکتی ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی تاریں اور ناقص بجلی کے پول جو اپنی مدت پورے کر چکے ہیں یا آندھی یا تیز ہوائوں کے باعث ٹیڑھے ہو چکے ہیں ان کو فوری ہٹایا جائے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔