مری میں لفٹ ٹوٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے

جمعرات 29 جون 2017 15:07

مری میں لفٹ ٹوٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) مری میں دو گائوں کے درمیان رابطہ کے لئے بنائی جانے والی لفٹ ٹوٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹیلی ویژن کے مطابق مری کے نواحی علاقے بنواڑی اور چھرہ پانی کے درمیان رابطہ کے لئے بنائی گئی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ،حادثہ لفٹ کا رسہ بوسیدہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :