جیکب آباد میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل

جمعرات 29 جون 2017 15:07

جیکب آباد میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) جیکب آباد میں مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد کو قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹیلی ویژن کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود میں قصبہ محراب کھوسو میں ایک خاتون اور نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ جبکہ ایک اور واقعے میں تاجو دیرو تھانہ کی حدود میں قصبہ شیران پور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ تاجو دیرو تھانہ کے ترجمان کے مطابق ایک شخص مہر اللہ اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر فائر کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :