Live Updates

مری کیبل لفٹ حادثہ، جاں بحق افراد کے لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 14:58

مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : مری میں چھرا پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے راولپنڈی مری روڈ چھرا پانی کے مقام پر بند کر دی۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث دونوں جانب کی سڑکوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کر کے سخت سزا دی جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات