بھارت، مسلمان لڑکے کے قتل کے الزام میں 4 قوم پرست ہندو گرفتار

جمعرات 29 جون 2017 15:03

بھارت، مسلمان لڑکے کے قتل کے الزام میں 4 قوم پرست ہندو گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) بھارتی پولیس نے 15سالہ مسلمان لڑکے کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں4 قوم پرست ہندوں کو گرفتار کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 15سالہ مسلمان لڑکے کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں4 قوم پرست ہندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لڑکے کو ایک ٹرین میں سفر کے دوران چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ٹرین پر سفر کرنے والے چار مسلمانوں پر یہ کہتے ہوئے حملہ کر دیا گیا تھا کہ وہ گائے کا گوشت کھانے والے مسلمان ہیں۔ گزشتہ روز بھارت کے کئی بڑے شہروں میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :