حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین احمدکو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دئیے جانے کیخلاف سیز فائر لائن کی دونوں جانب کشمیری سراپا احتجاج‘ پہلی مرتبہ کشمیر امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھا

احتجاج میں جوانوں، بزرگوں اور بچوں کے شدیدنعرے‘مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام بھر پور احتجاج

جمعرات 29 جون 2017 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) متحد ہ جہاد کونسل کے سربراہ اور کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین جموں کشمیرکے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین احمدکو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دئیے جانے کے خلا ف سیز فائر لائن کی دونوں جانب کشمیری سراپا احتجاج، پہلی مرتبہ کشمیر میں امریکہ مخالف نعروں کی گونج،احتجاج میں جوانوں، برگوں اور بچوں کے شدیدنعرے، امریکہ کی جانب سے معروف کشمیری حریت پسند راہنما سید صلاح الدین احمدکو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے خلاف آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام بھر پور احتجاج۔

احتجاجی ریلی کی قیادت شیخ عقیل الرحمان، عبدالعزیز علوی، عزیراحمد غزالی، محمد اصغر رسول، مشتاق الاسلام ، شمشیر خان، خواجہ فاروق احمد، شوکت جاوید میر،عبدالشکور آزاد ، محمد یوسف بٹ نے کی۔

(جاری ہے)

سینکڑوں کی تعداد میں لوگ امریکی اقدام کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے برہان وانی شہید چوک مظفرآباد میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے سربراہ عزیراحمد غزالی نے کہا کہ کشمیر میں جاری تحریک اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں میں بسنے والوں کو آزادی کے لئے ہر وہ قدم اٹھانے کے اجازت دیتا ہے جس سے قابض قوتوں کو قبضہ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہو ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اسی حق کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے کے فوجی قبضے کے خلاف تحریک مزاحمت برپا کئے ہوئے ہیں سید صلاح الدین احمد کے خلاف امریکی اقدام کی مزمت کرتے ہیں جموں کشمیر کے عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ خطہ کے امن کیلیئے خطرناک ثابت ہو سکتاہے ان کا کہنا تھا کے چین کو اس فیصلے کے خلاف آگے آنا چاہئیے ریلی سے خطاب میں حزب المجاہدین کے راہنما محمد اصغررسول اور تحریک المجاہدین کے راہنما عبداشکورآزاد نے خطا ب میں کہا کے صلاح الدین کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے بھارت سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز علوی اور شیخ عقیل الرحمان نے صلاح الدین کے خلاف بھارت کی ایماء پرکیا گیا فیصلہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کے امریکہ کو کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے کشمیرمیں عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی نے بھارتی مظالم کو تقویت پہنچائی ہے احتجاج سے خطاب میں حریت رہنماؤں مشتاق الاسلام، عبدالمجید میر نے کہا کے صلاح الدین تحریک آزادی اور جموں کشمیر کے عوام کے ہیرو ہیں ہم بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں دنیا اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید الجھانے سے بازرہے احتجاج سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد، جماعت اسلامی کے راہنما قاضی شاہد حمید،پیپلزپارٹی کے راہنما شوکت جاوید میرکا کہنا تھا کہ امریکی قوانین کیمطابق امریکہ صرف ان لوگوں کو دھشت گرد قرار دیتا ہے جن سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچے سید صلاح الدین نے آج تک امریکی مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا یا پھر امریکہ کی جانب سے ایسا کر نا سمجھ سے بالا ہے آزاد کشمیر کے عوام امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں مہاجرین جموں کشمیرکے نمائیندگان محمد یوسف بٹ،قاری بلال احمد، چوہدری شاہ ولی، لیاقت اعوان، محمد مشتاق، حمزہ شاہین، محمدعاطف، راجہ عارف، حامد جمیل، گوہر کشمیری نے کہا کے صلاح الدین احمد کیلیئے ہم ہر سطح پر احتجاج کریں ہم بھارت امریکہ گھٹ جوڑ کی مزمت کرتے ہیں ہم اپنی قیادت کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت سے آزادی کیلیئے ہم سب ایک ہیں احتجاجی مظاہرین بعد میں مرکزی شاہراہ پر مارچ کرتے ہوئے گھڑی پن چوک تک پہنچے جہان انہوں نے کشمیر میں تشدد پراحتجاج کے طوربھارتی ترنگا نذر آتش کیا