تحریک آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ‘قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے کیلئے پرامن تحریک نے لاکھوں قربانیاں پیش کیں ‘70برس کے طویل عرصہ سے کشمیریوں کو قابض افواج نے کڑی آزمائش اور اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

صدر جماعت اسلامی یوتھ ذوالقرنین بٹ کا ضلع میرپور کے یوتھ کے رہنمائوںسے خطاب

جمعرات 29 جون 2017 14:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) کشمیریوں کی تحریک آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے کیلئے پرامن تحریک نے لاکھوں قربانیاں پیش کیں ستر برس کے طویل عرصہ سے کشمیریوں کو قابض افواج نے کڑی آزمائش اور اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو کشمیریوں کا خون نظر نہ آیا امریکی احکام رویہ دنیا کو عالمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا تشویش ناک ہے سید صلاح الدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے سید صلاح الدین اپنے ملک میں قابض افواج کیخلاف پرامن جدوجہد کر رہے ہیں یہ کسی صورت دہشت گردی نہیں سید صلاح الدین کشمیریوں کی آزادی کی علامت ہیں ان کو بھارت کے کہنے پر عالمی دہشت گرد قرار دینا دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے جماعت اسلامی یوتھ جلد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرئیگی ۔ ان خیالات کااظہار صدر جماعت اسلامی یوتھ ذوالقرنین بٹ نے ضلع میرپور کے یوتھ کے رہنمائوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی کشمیریوں کی سفارتی و اخلاق جدوجہد پر ان کا شکریہ اد اکرتے ہیں وزیر داخلہ کا امریکہ اور ہندوستان کے گٹھ جوڑ پر کشمیریوں کی حمایت کرنا پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے اس موقع پر نائب صدر یوتھ آصف بٹ نے کہا کہ ہم حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ و بھارتی گٹھ جوڑ اور ان کی طرف سے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ممکن بنائیں اور عالمی دنیا کے سامنے یہ بھارت امریکہ کی طرف سے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی سے آگاہ کریں ۔

انہوںنے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی پروان چڑھارہا ہے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سید صلاح الدین اور کشمیریوں کی پرامن تحریک کے حق میں قراردادیں پیش کریں ۔ پروگرام میں جماعت اسلامی یوتھ کے دیگر رہنمائوں ظہیر احمد بابر ، قدیر چغتائی ، احمد قریشی ، شجی رفیع ، جلال احمد ، اصغرقریشی اور دیگر رہنمائوںنے بھی سید صلاح الدین کے حق میں اپنی آواز بلند کی ۔