وزیراعظم آزادکشمیر کا حامد جمیل کشمیر ی سے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی مجلس شوریٰ کے ممبران کی وزیراعظم سے ملاقات ‘مہاجرین کے مسائل پر تفصیلی بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر کا حامد جمیل کشمیر ی سے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار ‘آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی مجلس شوریٰ کے ممبران کی بھی وزیراعظم سے ملاقات مہاجرین کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ‘ APRC مہاجرین کی نمائندہ جماعت ہے تمام مسائل کو حل کیاجائے گا ‘ وزیراعظم کی نمائندگان کو یقین دہانی‘ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان گذشتہ روز زیر پوائنٹ کے مقام پر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ضلع مظفرآباد کے نائب صدر اور اے پی آر سی کے سینئر رہنما حامد جمیل کشمیر ی کے گھر آئے اور حامد جمیل کے والد محترم کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ‘ اس موقع پر آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار لیاقت علی اعوان ،کونسل کے امیر نشاد احمد بٹ ،بشارت نوری، حمزہ شاہین ،صدیق دائود ،مقصود کیانی ،عمیرالاسلام ،شبیر کشمیری ،تنویر الاسلام ترالی ،طارق کشمیری ،اکرم کشمیری ،یونس کیانی،طاہر کشمیری،وقاص کشمیر ی و دیگر بھی موجود تھے ‘ وزیراعظم نے کہا کہ مہاجرین کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ‘ مہاجرین کے 6فیصد کوٹہ ،طلباء کی فیس معافی ،مہاجرین کی آبادکاری سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ‘ APRCمہاجرین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جسے میں آن کرتا ہوں ‘ اے پی آر سی کی مجلس شوریٰ کے ممبران نے عید سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گزارہ الائونس دیئے جانے اور گزارہ الائونس میں 500روپے اضافے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی راجہ محمد فاروق حیدر خان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے مہاجرین کی مشکلات کو کم کریں گے

متعلقہ عنوان :