ٹرمپ مودی ملاقات مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی‘ امریکہ بھارت کے کندھوں پر بندوق رکھ کر پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکی ناکام کوشش کررہا ہے

آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے امیر نشاد احمد بٹ کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے امیر نشاد احمد بٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ مودی ملاقات مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی‘ امریکہ بھارت کے کندھوں پر بندوق رکھ کر پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکی ناکام کوشش کررہا ہے ،امریکہ اور بھارت اپنے ناکام منصوبوں پر کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ‘ حزب المجاہد ین کشمیریوں کی تنظیم ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ‘حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے دارلحکومت مظفرآباد میں متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین و سربراہ حزب المجاہد ین سید صلاح الدین کے حق میں ہونے والے احتجاج مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوںنے کہاکہ حزب المجاہدین صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ہے سید صلاح الدین احمد کے خلاف امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور جموں کشمیر کے عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں امریکہ بھارت گٹھ جوڑ خطہ کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتاہے‘صلاح الدین تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں ہم بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں صلاح الدین کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں ۔