ن)لیگی حکومت نے کوٹلہ میں اجاراداری اور ایک خاندان کی حکومت قائم رکھی ہے ‘ جرگوں اور تھانوں کے نام پر معزز شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے ‘تھانوں کے اندر بھی من پسند افراد کی تعیناتی کرکے انتقامی کاروائی کی جارہی ہے

ْپیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 14:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حلقہ ایک کوٹلہ میں اجاراداری اور ایک خاندان کی حکومت قائم رکھی ہے ، جرگوں اور تھانوں کے نام پر معزز شہریوں کو تذلیل کیا جارہا ہے اور تھانوں کے اندر بھی من پسند افراد کی تعیناتی کرکے انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ، جس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ، میر نصیر کا قتل رائیگاں نہیں جائیگا اگر حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس نے نوٹس نہ لیا تو حلقہ ایک کوٹلہ سمیت پوری ریاست میں دما دم مست قلندر ہوگا ! ، کارکنوں اور عوام کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل درجنوں مرتبہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر واضح کرچکے تھے کہ چوکی پٹہکہ کے انچارج راجہ طفیل کو تبدیل کیا جائے مگر راجہ طفیل کا تعلق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف سے تھا جس کو ہٹانے کے بجائے مکمل سپورٹ کے ساتھ چوکی پٹہکہ میں تعینات کرکے مظلوم عوام پر تشدد کیلئے تعینات کردیا جس کا صلہ چاند رات میں بے گناہ اور مظلوم میر نصیر پر تشدد کرکے قتل کردیا گیا ، سردار جاوید ایوب نے کہا کہ نصیر کا قتل رائیگاں نہیں جانے دیں گے اگر پولیس اور حکومت ِ آزادکشمیر نے میر نصیر کے ورثاء کو انصاف نہ دیا تو پورے آزادکشمیر میں دما دم مست قلندر ہوگا ،ا نہوں ںنے کہا کہ اِس سے قبل بھی چوہدری سائیں کو قتل کرکے بعد میں پیسے دے کر معاملہ ختم کیا جبکہ اِسی طرح حلقہ ایک کوٹلہ میں لوگوں کو بلا کر تھانوں کے اندر ڈرا دھمکا کر ایک مافیا جرگہ کرواکر معاملہ بھاری رقم لے کر رفع دفع کردینا روز کا معمول بن گیا ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر بشیر میمن پولیس کو حکومتی نمائندوں کی گھر کی لونڈی بنانے کے بجائے عوام کو تحفظ دینے کیلئے معمور کریں ، دارلحکومت مظفرآباد میں راجپوت اسٹیٹ بنانے کے بجائے تمام برادریوں کو موقع دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ لگتا تو ایسا ہی ہے حکومت سے لے کر نیچے تک ہر محکمہ اور پولیس میں راجپوتوں کے علاوہ کہیں نظر نہیں جاتی ، پیپلزپارٹی نے بھی اپنے دور ِ حکومت میں تمام برادریوں کو ایڈجسٹ کرنے کے علاوہ موقع دیا ہے مگر (ن) لیگ نے ایک سال میں وہ کارنامے کئے ہیں جو کہ گزشتہ 70سالوں میں بھی کسی جماعت نے نہیں کئے ہونگے ، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر گرفتارپولیس ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ کرکے نصیر میر کے ورثاء کو انصاف فراہم کریں۔