عید کی تعطیلات ختم، بازار اور مارکیٹیں مکمل طورپر نہ کھل سکیں

جمعرات 29 جون 2017 14:57

عید کی تعطیلات ختم، بازار اور مارکیٹیں مکمل طورپر نہ کھل سکیں
سرگودھا ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز بازار اور مارکیٹیں مکمل طورپر نہ کھل سکیں، ملازمین کی اکثریت مری اور دیگر تفریح مقامات کی سیر کیلئے گئی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مالکان بھی جمعرات کو کم آئے جو دکانیں کھلی تھیں ان پر بھی رش نہ ہونے کے برابر تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ آج جمعة المبارک کے موقع پر سرگودھا اور گردونواح میں کاروباری سرگرمیاں نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے کاروباری مراکز ہفتہ کے روز سے مکمل طور پر کھل جائینگے۔

متعلقہ عنوان :