حکومت کا قومی تعمیر و ترقی کاسفر جاری رہے گا،محمد اسلم کچھیلا

جمعرات 29 جون 2017 14:57

حکومت کا قومی تعمیر و ترقی کاسفر جاری رہے گا،محمد اسلم کچھیلا
سرگودھا ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)ممبرپنجاب کونسل پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق ممبر قومی اسمبلی و ضلعی نائب صدر محمد اسلم کچھیلانے کہا ہے کہ حکومت کا قومی تعمیر و ترقی اورمعاشی خوشحالی کا سفرعمران خان کی تمام تر سازشوں کے باوجود جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمدنواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کا پختہ عزم کیا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے اور اب دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے چین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا باعث بنے گا۔