عید الفطر پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، عبدالرحمن

جمعرات 29 جون 2017 14:57

عید الفطر پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ مبارکباد ..
سرگودھا ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انجمنِ تاجران کے راہنما بھائی عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی کی صورتحال سے شہریوں کو کچھ پریشانی ہوئی تاہم سکیورٹی کے انتظامات فول پروف تھے جس کی وجہ سے پورے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔

(جاری ہے)

بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ جس طرح کے انتظامات صفائی کے حوالہ سے محرم الحرام میں کئے جاتے ہیں اسی طرح کے اقدامات دیگر تہواروں پر بھی کئے جائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کمپنی باغ میں آنیوالی خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھالیاقت علی چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے شہر میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر رہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :