یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام 14روزہ کوکنگ کورس 24جولائی کوشروع ہوگا

جمعرات 29 جون 2017 14:57

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام 14روزہ کوکنگ کورس 24جولائی کوشروع ..
سرگودھا ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام 14روزہ کوکنگ کورس 24جولائی 2017ء سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوکنگ کورس میں داخلہ جاری ہے جس میں ماہرین ِغذاتربیت دیں گے۔کورس کی فیس 5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جس میںیونیورسٹی سٹاف وسٹوڈنٹس کو50فیصدرعایت بھی حاصل ہو گی۔اس سلسلہ میں مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے شعبہ کے فون نمبر048-9230316پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔