15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 4 جولائی کوہوگی

جمعرات 29 جون 2017 14:57

15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 4 جولائی کوہوگی
سرگودھا ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 15 ہزار روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 4 جولائی 2017ء کو مظفر آباد، آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس کا پہلا انعام 3 کروڑ، دوسرا انعام 1 کروڑ کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔ اس لئے 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 4 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :