پاکستان حج کے موقع پر سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کما سکتا ہے،ماہرین لائیو سٹاک

جمعرات 29 جون 2017 14:51

پاکستان حج کے موقع پر سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کر کے قیمتی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں نیز حج کے دنوں میں سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

ایک ملاقات کے دوران ماہرین نے کہا کہ سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا، یمن ،صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے حلال جانور درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سے سعودی عرب قربانی کے جانوروں کی درآمد سعودی حکومت کو انتہائی سستی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لائیو سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی سی بہتر منصوبہ بندی کے زریعے ملک کے مویشی پال کسانوں کی غربت کے خاتمہ کا اہتما م کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں مکمل کامیابی نہیں ہو سکی۔ انہوںنے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے بھی نئی جدتیں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔