موٹر وے پولیس کی کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلہ سے اجتناب کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 14:51

موٹر وے پولیس کی کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلہ سے اجتناب ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) موٹر وے ایم تھری ، ایم فور پولیس نے کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلہ سے اجتناب کی ہدایت کی ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایس ایس پی موٹروے ایم ٹو و تھری سائوتھ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے مالکان بالخصوص ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لے کر آئیں تاکہ کمزور ٹائروں کے پھٹنے سے حادثات کا خدشہ نہ رہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ، پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم تھری اور فیصل آباد ، گوجرہ موٹر وے ایم فور کی موٹروے پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ چونکہ گرمی میں موٹروے پر آنیوالی کمزور ٹائروں کی حامل اکثر گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو جاتے ہیں جس سے سنگین حادثات کا خطرہ رہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے محفوظ سفر کی ضامن ہے اس لئے کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر لانے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :